پریس کانفرنس کرنے والوں کو معاف کرنا انصاف کے دہرے معیار کی واضح مثال ہے:اسد قیصر

اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی  رہنما اسد قیصر نے کہا ہے  پریس کانفرنس کرنے والوں کو9مئی مقدمات میں معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے، 26ویں آئینی ترمیم کا اصل مقصد ملک میں عدالتی خودمختاری کو ایگزیکٹو کے ماتحت لانا تھا۔ ہم اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کو ہر صورت بحال کریں گے۔