وفاقی حکومت ریسکیو و ریلیف اقدامات میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے: وزیر ریلوے کا بیان
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ غیر معمولی بارشیں بدلتی ماحولیاتی تبدیلی کا واضح ثبوت ہیں۔بدلتے ماحولیاتی حالات اور غیر معمولی مون سون بارشوں پر اہم پیغام میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلوں میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس ہوا، اسلام آباد میں سیلابی ریلے کی زد اور لودھراں میں کلاڈ برسٹ سے جاں بحق ہونے والوں کی فیملی سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، وفاقی حکومت ریسکیو و ریلیف اقدامات میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔