کالج مینجمنٹ کونسل قائم کی جائے گی‘ برطانیہ، کوریا اور قازقستان سمیت متعدد غیر ملکی یونیورسٹیوں کا پنجاب میں کیمپس بنانے میںاظہار دلچسپی
یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم بلند کرنے کیلئے ’’کے پی آئی‘‘ سسٹم نافذ اور ایجوکیشن ویجی لینس سکواڈ قائم کیا جائے گا:وزیراعظم مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلے
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ہائرا یجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں جی سی یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج برائے خواتین یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو ماڈل تعلیمی ادارے بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ برطانیہ، کوریا اور قازقستان سمیت متعدد غیر ملکی یونیورسٹیوں نے پنجاب میں کیمپس بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔یونیورسٹی آف لندن، یونیورسٹی آف،یونیورسٹی آف، یونیورسٹی آف اور دیگر یونیورسٹیوں نے پنجاب میں برانچ کیمپس کھولنے کی پیش کش کی ہے۔ اجلاس میں پنجاب کے سرکاری کالجز میں بھی کالج مینجمنٹ کونسل قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب کی یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم بلند کرنے کے لئے ’’کے پی آئی‘‘ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وائس چانسلر کی کارکردگی کو’’کے پی آئی‘‘ کے معیار پر جانچا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انڈر پرفارمنگ کالجز سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایجوکیشن ویجی لینس سکواڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ ایجوکیشن ویجی لینس سکواڈتعلیمی اداروں میں اچانک جاکر حاضری، صفائی، معیار تعلیم اور دیگر امور چیک کرے گا۔ منسٹر ایجوکیشن کی زیر نگرانی ایجوکیشن ویجی لینس سکواڈ کی رپورٹ پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اس موقع پر معیار تعلیم کے لحاظ سے پنجاب کی یونیورسٹیوں کی گرین، بلیو، ییلو اور گرے رینکنگ مقرر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ا جلاس میں سی ایم پنجاب ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔