گورنمنٹ کالج شاہکوٹ کوباقاعدہ یونیورسٹی کا درجہ دینے کی قرارداد جمع

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی میں چیف وہپ مسلم لیگ (ن)رانا ارشد نیگورنمنٹ کالج شاہکوٹ کو باقاعدہ یونیورسٹی کا درجہ دینے کیلئے قرارداد جمع کروا دی۔قرارداد میں نشاندہی کی گئی ہے کہ شاہکوٹ اور گردونواح میں یونیورسٹی سب کیمپس کی عدم دستیابی پرطلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اسلئے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج شاہکوٹ کو یونیورسٹی سب کیمپس قرار دینے اور اسے نئے سب کیمپسز منصوبے میں شامل کرنا ناگزیر ہے، کالج میں بی ایس پروگرامز کے اجرا کی منظوری بھی دی جائے۔ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 اور 2 شاہکوٹ کو ہائر سیکنڈری سطح پر اپ گریڈ کرنے اور انٹر کلاسز کو نئے اپ گریڈ شدہ سکولز میں منتقل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔