پاکستان شوبز: عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ سے معافی مانگ لی

پاکستان شوبز: عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ سے معافی مانگ لی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنے حالیہ تبصرے پر مشہور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ سے معافی مانگ لی ہے۔

یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب عتیقہ اوڈھو نے ایک ٹی وی شو کے دوران فہد مصطفیٰ کو اپنی عمر کے قریب خواتین کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیا۔عتیقہ اوڈھو نے مختلف اداکاروں کی تصاویر دکھائی جانے پر اپنی رائے دی اور فہد مصطفیٰ کے لیے کہا، "وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنی عمر کی خواتین کے ساتھ کام کریں۔"فہد مصطفیٰ نے اس پر سخت طنزیہ جواب دیا اور لائیو شو میں ساتھی اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ تبصرہ کیا، "مجھے نہیں معلوم عتیقہ آپا کو کیا مسئلہ ہے… شاید وہ صرف تب خوش ہوں گی جب ہم ان کے ساتھ ہی ہیرو بنیں۔"فہد نے مزید کہا، "عتیقہ آپا، لگتا ہے آپ ہمارے لیے آخری ہیروئن رہ گئی ہیں۔ ان شاء اللہ، ہم آپ کے ساتھ کام کریں گے، بس دو یا چار اچھی سرجریز کر لیں۔"
عتیقہ اوڈھو کی وضاحت اور معافی:

عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، "میرے حالیہ تبصرے سے شاید فہد مصطفیٰ کے جذبات مجروح ہوئے، اگر میں نے غیر ارادی طور پر کسی کو تکلیف دی تو میں معافی چاہتی ہوں۔"انہوں نے مداحوں سے بھی درخواست کی کہ اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر نہ پیش کریں اور مزید بحث سے گریز کریں۔عتیقہ اوڈھو نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ شو میں پہلے ہی فہد مصطفیٰ کی محنت اور خوبصورتی کی تعریف کر چکی تھیں۔