خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی،ملزم شوہر گرفتار
شیخوپورہ (آئی این پی ) شیخوپورہ میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو آگ لگادی۔تفصیل کے مطابق شیخوپورہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کی جان لے لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شیخوپورہ ہائوسنگ کالونی میں پیش آیا ہے جہاں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو آگ لگا دی، خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ترجمان پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم عبدالرحمان کو اس واقعے کے فورا بعد گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ جاں بحق خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔