لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں میں قریبی رشتہ داروں کے درمیان جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد اپنی گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گئیپولیس کے مطابق واقعہ ایک دفتر میں پیش آیا جہاں ملزمان نے شہزاد الیاس پر فائرنگ کی۔ اطلاع ملنے پر ایس پی کینٹ کی ہدایت پر مناواں پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی چھوڑی گئی گاڑی کو تحویل میں لے لیامتاثرہ شہری شہزاد الیاس کی مدعیت میں نامزد ملزم سیٹھ عمران اور چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ ایس پی کینٹ انوسٹی گیشنز راحیلہ اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔