سہیل کی دکان پر ملزموں نے فائرنگ کی ، ساتھ والی دکان کے ملازم 65سالہ ریاض جو گولی لگ گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان تلخ کلامی کے دوران فائرنگ سے 65 سالہ شہری ریاض جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دو بھائیوں کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، اسی سلسلے میں ملزمان سہیل نامی دکاندار کی دکان پر آئے، جہاں تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ساتھ والی دکان پر کام کرنے والا ریاض گردن پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیاجسے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکااطلاع ملنے پر ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے، جبکہ واقعے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق داتا دربار پولیس واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے، ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔