چکوال اور جہلم کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ جائز ہے:گورنر پنجاب

بارش سے نقصان کا ازالہ پنجاب حکومت بھی کرے گی اور گورنر آفس بھی کرے گا:سردار سلیم حیدر
چکوال(آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا چکوال اور جہلم کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ جائز ہے۔چکوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پنجاب حکومت سے بات کر کے چکوال کو آفت زدہ قرار دلوایا جائے گا، بارش سے نقصان کا ازالہ پنجاب حکومت بھی کرے گی اور گورنر آفس بھی۔انہوں نے کہا کہ چکوال میں بارشوں سے نقصانات کے ازالے کیلئے سروے کیا جارہا ہے۔