موبائل وین کا افتتاح ، سلمان رفیق سے بلوچستان کے جونیئرکمیشن آفیسرز کی ملاقات
لاہور (خصوصی رپورٹ ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف آفتھلمولوجی میوہسپتال کے40سال اور کالج آف آفتھلمولوجی اینڈالائیڈ ویڑن سائنسز کے 25 سال مکمل ہونے کی تقریب میں بطور مہما ن خصوصی شرکت کی۔ڈاکٹر محمدبابرقریشی مہمان اعزاز تھے۔صوبائی وزیرصحت نے تقریب سے قبل عطیہ کی گئی موبائل وین کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب میں وائس چانسلر پروفیسرمحمودایاز،پروفیسراسداسلم خان،پرووائس چانسلرپروفیسرمحمدمعین،ڈاکٹرمریم ملک بھی موجود تھیں۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق سے فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) کے جونیئر کمیشن آفیسرز نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ملاقات کی۔اس موقع پرسیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر بھی موجود تھے۔ جوانوں نے پنجاب کے مختلف اداروں سمیت ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کا سٹڈی ٹور کیا۔