کھاریاں میں تھانہ گلیانہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھابی کے قاتل عمران مالک کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلو جھگڑے کے دوران معمولی تلخ کلامی پر اپنی بھابی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور واقعے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ تاہم، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے آلہ قتل 30 بور پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، اور اسے قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔