چودھری فرحان شوکت ہنجرا
غزہ کے لاکھوں فلسطینیوں پر مسلط ہونے والی اسرائیلی جنگ نے ان کیلئے زندگی مشکل بنا دی اس جنگ کے آغاز ہی سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن ،سیکرٹری جنرل سید وقاص انجم جعفری صاحب کی نگرانی میں ساڑھے 5 ارب روپے مالیت سے غزہ کے محصورین کیلئے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی تھیں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت 16 ائیر کارگو طیارے۔3بحری جہاز،اردن قاہرہ سے 50امدادی ٹرک 3,310ٹن کھانے پینے کی اشیاء پہنچائی گئیں۔الخدمت اکیڈمک سکالرشپ پروگرام کے تحت 400میڈیکل و انجینئرنگ کے طلباء کی ماہانہ مالی معاونت ،2الخدمت غزہ سکول جبکہ قائرہ میں غزہ کے مہاجرین کیلئے الخدمت سکولز میں 300 طلبہ و طالبات کی تعلیمی معاونت کی
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت اہل غزہ و مہاجرین کیلئے اب تک 35000فوڈ بیگز۔225?066 فوڈکین 171?398پک پکائے کھانے کے فوڈ کین ،14000آٹے کے تھیلے ،20892 چاول بیگز،17442افطار پیک ،88000 پانی کی بوتلیں ،522?000 جیری کین ،اور 59?512دیگر فورڈ اشیاء فراہم کی گئیں
اسرائیل حماس میں جنگ بندی معاہدے کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے غزہ میں جاری امدادی سرگرمیوں اور بحالی و تعمیرنو کے حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری اور نائب صدور سمیت دیگر ذمہ داران نے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمنٰ نے غزہ کی عوام کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں اور بحالی و تعمیر نو کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن نیگزشتہ 15 ماہ میں ساڑھے 5 ارب روپے کی امدادی سرگرمیوں کے بعدا گلے 15 ماہ کے لیے ریلیف اور بحالی و تعمیر کے لیے 15 ارب روپے سے ’’ری بلڈ غزہ‘‘ مہم کا ا?غاز کر دیا ہے جس میں متاثرین کو عارضی شیلٹر، اشیائے ضروریات، اشیائے خوردونوش ، طبی سہولیات، ایمبولینس، موبائل ہیلتھ یونٹس، ادویات اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ابتدائی طور پر غزہ میں1 ہسپتال کی بحالی، مکمل یا جزوی طور پر متاثرہ 5 سکولوں کی تعمیر نو اور 25 مساجد کی تعمیر و بحالی کی جائے گی۔ غزہ کے متاثرین کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے 100سے زائد صاف پانی کے منصوبہ جات، مکانات اور چھت کی فراہمی کے لیے ریزیڈینشل ٹاوراور 3000 یتیم بچوں کی مستقل کفالت منصوبے کا حصہ ہے۔ صدر الخدمت نے مزید کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں نہ صرف ہزاروں انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے بلکہ غزہ کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہونے کے باعث لاکھوں متاثرین بے سر و سامانی کے عالم میں کھلے ا?سمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان کی عوام نے پہلے بھی اہل غزہ کے لیے دل کھول کر مدد کی اور ہمیں یقین ہے کہ اب بھی اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی بحالی و تعمیر نو کے لیے ا?گے بڑھیں گے۔الخدمت اس سلسلے میں اپنے پارٹنر اداروں کے اشتراک سے فیلڈ میں موجود ہے اور اہل غزہ کے لیے ہر ممکن امداد جاری رکھے ہوئے ہے امیر جماعت اسلامی نے الخدمت فاونڈیشن پاکستان کو غزہ کے متاثرین کے لئے فوری طور سے دس ہزار خیمے بھیجنے کی ہدایت کی ہے
ماہ رمضان المبارک اہل ایمان پر سایہ فگن ہونے والا ہے الحمد اللہ اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد میں اہلِ ثروت حضرات انفاق فی سبیل اللہ کی راہ میں اربوں روپے مستحقین الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیم نے اہل پاکستان کی ترجمانی کرتے ہوئے امانت دیانت کے ساتھ فلسطین کے مظلوموں اور سیلاب زلزلہ یا کوئی اور ناگہانی آفت کے متاثرین تک امداد پہنچائی ہے پاکستان کے تمام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز۔تنظیم تاجران پاکستان۔ انجمن تاجران پاکستان مارکیٹوں کی آرگنائزیشنز، ٹرانسپورٹرز اور دیگر کاروبار سے وابستہ بزنس مین عوام الناس کے تمام طبقات الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے غزہ فلسطین کی تعمیر و بحالی کے پروگرام میں مالی تعاون کریں اور نیکی و بھلائی کے معاملے میں اہلِ غزہ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی مستحق افراد کی مالی مدد کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کریں عوام الناس کی جانب سے دیئے گئے عطیات دیانت داری سے ہر مستحق افراد تک پہنچیں گے انشاء اللہ۔