رمضان المبارک کے دوران عدالتی و دفتری اوقات کار جاری

لاہورہائیکورٹ اور بینچز میں صبح9 سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کیسز کی سماعت ہوگی 
لاہور(خصوصی رپورٹ )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی عدالتوں کے لئے رمضان المبارک کے دوران عدالتی و دفتری اوقات کار جاری کردئیے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہورہائیکورٹ اور بینچز میں ماہ رمضان میں صبح9 سے دوپہرایک بجکر30منٹ تک کیسز کی سماعت ہوگی۔ جمعہ کو صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک کیسز کی سماعت ہوگی۔ پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں صبح ساڑھے8سے دوپہر2 بج کے 30 منٹ تک کیسز کی سماعت ہوگی ۔جمعہ کے روزصبح ساڑھے8سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کیسز کی سماعت ہوگی۔