گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 741 ارب روپے کا قرض لیا گیا تھا ،جولائی سے نومبر کے دوران 117 ارب قرض حاصل کیا گیا:رپورٹ
اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران قرضوں پر انحصار میں مزید اضافہ کرتے ہوئے جولائی سے نومبر تک مجموعی طور پر 858 ارب روپے کا قرض حاصل کیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ اقتصادی امور ڈویڑن کی جانب سے قرضوں سے متعلق نومبر کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں حکومت نے 741 ارب روپے کا قرض لیا تھا، جبکہ رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران 117 ارب روپے زائد قرض حاصل کیا گیا۔ صرف نومبر کے مہینے میں حکومت نے 144 ارب روپے کا قرض لیا، جو اکتوبر 2025 کے مقابلے میں 4 کروڑ ڈالر اضافی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران 31 کروڑ 45 لاکھ امریکی ڈالر باہمی اور کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت حاصل کیے گئے، جبکہ اسی ماہ 19 کروڑ 69 لاکھ امریکی ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس بھی جاری کیے گئے