آئی ایم ایف کا دبا ئو‘ وفاقی حکومت کا گندم خریداری عمل سے باہر نکلنے کا فیصلہ

وفاق اور صوبوں حکومتیں سال  کیلئے 62 لاکھ میٹرک ٹن گندم ہی ذخیرہ کریں گی، سٹریٹجک ذخائر کی خریداری صرف نجی کمپنی کرے گی
اسلام آباد (آئی این پی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے دبائو پر وفاقی حکومت نے گندم خریداری کے عمل سے باہر نکلنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبے صرف گندم کا ایمرجنسی اسٹاک ہی اپنے پاس رکھیں گے، وفاق اور صوبوں سال بھر کیلئے 62 لاکھ میٹرک ٹن گندم ہی ذخیرہ کریں گے، اسٹریٹجک ذخائر کی خریداری بھی وفاق کے بجائے نجی کمپنی کرے گی۔ذرائع کے مطابق وفاق 15لاکھ، پنجاب 25 اور سندھ 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ رکھے گا، خیبرپختونخوا ساڑھے 7 لاکھ اور بلوچستان 5 لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کرسکے گا۔ وفاق اور صوبوں کیلئے گندم نجی کمپنی خریدے گی۔ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق فنانسنگ اور گندم رکھنے کی ذمہ دار بھی کمپنی،وفاق صرف سروسز چارج دے گا، حکومت کو 570ارب روپے کی سالانہ بچت کا تخمینہ ہے۔