دیوالی بونس نہ ملنے پر احتجاجا گیٹ کھول دئیے ، ہزاروں گاڑیاں بغیر ٹول کے گزر گئیں
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں ٹول پلازہ ملازمین نے دیوالی بونس نہ ملنے پر احتجاجا گیٹ کھول دئیے تھے جس پر ہزاروں گاڑیاں بغیر ٹول ادا کئے گزر گئیں اور حکومت کو لاکھوںکانقصان ہوا ہے ۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق موقع سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ گاڑیاں بغیر کسی ادائیگی کے ٹول پلازہ عبور کر رہی ہیں۔ اس غیر معمولی واقعے سے مرکزی حکومت کو لاکھوں روپے کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔یہ ایکسپریس وے اترپردیش کی ایک اہم شاہراہ ہے جو آگرہ اور لکھن کو براہ راست جوڑتی ہے، جبکہ یہ یمنا ایکسپریس وے کے ذریعے دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن سے بھی منسلک ہے۔ایک ملازم نے بتایا کہ میں گذشتہ ایک سال سے کمپنی کے ساتھ کام کر رہا ہوں لیکن ہمیں کوئی بونس نہیں دیا گیا