چند روز قبل ملزم عبد الرحمٰن عرف مانی شاہ گھریلو ناچاکی پر اپنی بیوی کو قتل کرکے موقع سے فرار ہو گیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر) گجر پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ناچاکی پر بیوی کو قتل کرکے فرار ہونے والا ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دی تھی چند روز قبل ملزم عبد الرحمٰن عرف مانی شاہ گھریلو ناچاکی پر اپنی بیوی کو قتل کرکے موقع سے فرار ہو گیا تھا26 سالہ توبہ بی بی 5 بچوں کی ماں تھی جسے گھریلو ناچاکی پر خاوند نے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا ملزم کو جدید ٹیکنالوجی ، سرچ آپریشنز اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیاملزم کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ کر دیا گیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ گجر پورہ محمد آصف ادریس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق عوام الناس کی جان و مال کے سوداگر کسی صورت پولیس سے بچ نہ سکیں گے جرائم پیشہ افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا