مبینہ مقابلے میں ہلاکت،ترمیمی قوانین بارے معاونت طلب

لاہور (کرائم رپورٹر)دو ملزموں کو جیل سے نکال کر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے زیر حراست ملزموں پر تشدد اور ہلاکت کے قوانین میں ترامیم سے متعلق 30جنوری کو معاونت طلب کرلی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے قرار دیا آگاہ کیاجائے بنائے گئے رولز زیر حراست ملزموں پر تشدد و ہلاکت کے قانون سے مطابقت رکھتے ہیں یانہیں۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نینصیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا ملزم پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،درخواست گزار کے وکیل نے بتایا ایف آئی اے نے میرے موکل کی درخواست کے مطابق ایف آئی آر درج نہیں کی۔