قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے 25 دسمبر کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد کراچی کا دورہ کیا۔
شاہین آفریدی نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور قائداعظم کے مزار پر پھول چڑھائے۔یہ دورہ اس وقت ہوا جب شاہین آفریدی حالیہ دورہ جنوبی افریقہ سے واپس آئے تھے، جہاں انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ میزبان ٹیم کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ شکست دی۔ شاہین آفریدی نے اس دورے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان کی بولنگ نے جنوبی افریقی ٹیم کے بیٹرز کو مشکلات میں ڈالا۔ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت شاہین آفریدی کو ٹیسٹ سیریز سے آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ آنے والے میچز میں مکمل تیاری کے ساتھ شریک ہو سکیں۔ سلیکٹرز نے چیمپئینز ٹرافی سے قبل تمام سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ ٹورنامنٹ کے دوران بہترین پرفارمنس دے سکیں۔