لاہور (خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ نے ویزہ لگوانے اور بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر شہری سے دس لاکھ روپے وصول کرنے کے الزام میں درج مقدمے میں ملزم جاوید محمود کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے لاہور کے تفتیشی افسر کو3 ستمبر کو مقدمہ کے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔جسٹس غلام سرور نہنگ کے روبرودرخواست گزار کے وکیل نے مو قف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے طے شدہ شرائط کے تحت رقم کا نصف حصہ واپس کردیاتاہم تقریباً تین سال تاخیر کے بعد ایف آئی اے مقدمہ درج کرلیاجو بے بنیاد ہے، ملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔