ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپسی کرسکیں گے
لاہور(فضیلہ خان)پی ایس ایل فرنچائز راولپنڈیز کی ٹیم نے فاسٹ بائولر نسیم شاہ کے باہر ہونے کی تصدیق کر دی ہے ، نسیم شاہ کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ انجری کا شکار ہوگئے تھے۔فرنچائز کی مینجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ٹیم کا میڈیکل اسٹاف فاسٹ بالر نسیم شاہ کی بحالی کے عمل کو مسلسل مانیٹر کر رہا ہے، امید ہے نسیم شاہ اپنا ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپسی کرسکیں گے۔راولپنڈیز کی مینجمنٹ کا کہنا ہے نسیم شاہ کے ساتھ کھڑے ہیں اورفاسٹ بالر کی مکمل سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔