شیر افضل مروت کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا گیا،پولیس، ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کی رپورٹس پر کیس نمٹا دیا گیا۔ مقامی عدالت کے جج جسٹس شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی،ڈی ایس پی لیگل نے کہاکہ شیر افضل مروت کے خلاف کوئی نیا مقدمہ درج نہیں ،شیر افضل مروت کے خلاف 2023کے دو، 2024کے 15مقدمات درج ہیں،این سی سی آئی اے نے کہاکہ شیرافضل مروت کی گرفتاری درکار نہیں۔شیرافضل مروت نے کہاکہ میرے ایسوسی ایٹ پر دبائو ڈال کر سلطانی گواہ بنانا چاہتے ہیں۔نہوں نے حاضرین کو فوری طور پر اس شخص کو برا قرار دینے کے بجائے واقعے کے پس پردہ ممکنہ وجوہات پر غور کرنے کا کہا۔