شفا ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست مستردعمران خان کیلئے نیا میڈیکل بورڈ بنانے‘فیملی‘وکلاء سے ملاقات کرانے کاحکم

سزا یافتہ قیدی کو خصوصی علاج کیلئے جیل سے باہر منتقل کرنا حکومت کا اختیار ہے، عدالت انتظامیہ کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرے گی
میڈکل بورڈ اپنی تجاویز چیف کمشنر کو بھیجوائے گا‘ بورڈ کی سفارشات پر بانی  کو ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے:اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کی درخواست مستردکردی تاہم چیک اپ کے لیے نیامیڈیکل بورڈتشکیل دینے اور فیملی اور وکلاکوعمران خان سے ملاقات کرانے کاحکم دیاہے ۔عدالت عالیہ نے اپنے زبانی حکم میں چیف کمشنر کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیاہے اور وکلا ،فیملی کی ملاقات کرانے کی ہدایت بھی کی ہے ۔ڈاکٹر عارف ، ڈاکٹر ندیم قریشی کو بھی میڈیکل بورڈ میں شامل کرنے کابھی حکم دیاہے اور ساتھ میں کہاہے کہ ڈاکٹر ندیم قریشی فیملی کے ساتھ رابطے میں رہیں گے ، عدالت نے اپنے فیصلے میں مزیدکہاہے کہ میڈکل بورڈ اپنی تجاویز چیف کمشنر کو بھیجوائے گااورمیڈکل بورڈ کی سفارشات پر بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے، کلااورفیملی کی ملاقات سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کے فیصلے پر عمل کرایا جائے۔دریں اثناء  ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کوعلاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کرنے بارے تحریری فیصلہ جاری کیاہے ۔تین صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیاہے جس میں کہاگیاہے کہ جیل رولز کے تحت سزا یافتہ قیدی کو خصوصی علاج کے لیے جیل سے باہر منتقل کرنا حکومت کا اختیار ہے،ضابطہ فوجداری کی دفعہ 561 اے کے تحت عدالت یہ اختیار استعمال نہیں کر سکتی، عدالت انتظامیہ کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرے گی۔