بانی پی ٹی آئی3 سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں اور قید تنہائی میں ہیں
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے برطانوی حکومت سے عمران خان کے لیے آواز اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔جمائما نے سول میڈیا پیغام میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا وہ بانی پی ٹی آئی کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائیں اور خاموشی ختم کریں۔ بانی پی ٹی آئی3 سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں اور طویل عرصے سے قید تنہائی میں ہیں، اس معاملے پر سپریم کورٹ کے حکم پر بھی عمل نہیں ہورہا ہے۔