پاور سیکٹر افسروں کو مفت بجلی کی سہولت ختم، متبادل الائونس دینے کا فیصلہ

اسلا م آباد(آئی این پی )حکومت نے پاور سیکٹر کے افسران کو حاصل مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کے بعد  گریڈ 17 سے 21 تک افسران کو بجلی کے متبادل الانس کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔  میڈیارپورٹ کے مطابق افسروں کو مفت یونٹس کے بجائے 30 روپے فی یونٹ کے حساب سے رقم ادا کی جائے گی، گریڈ 17 کے افسروں کو 450 یونٹس کے عوض 15 ہزار 858 روپے، گریڈ 18 کے افسروں کو 600 یونٹس کے بدلے 21 ہزار 990 روپے ادا کیے جائیں گے۔ اسی طرح گریڈ 19 کے افسروں کو 880 یونٹس کے بجائے 37 ہزار 594 روپے، گریڈ 20 کے افسران کو 1100 یونٹس کی جگہ 46 ہزار 992 روپے جبکہ گریڈ 21 کے افسروں کو 55 ہزار 536 روپے ادا کیے جائیں گے۔    پاور سیکٹر افسروں کی مفت بجلی کی سہولت ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ختم کی گئی تھی