برائلر گوشت کی قیمت 14ویں روز بھی مستحکم رہی

 کئی مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت کے ریٹ بڑھا دئیے
لاہور( کرائم رپورٹر)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مسلسل 14ویں روز بھی 595روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی بغیر کسی ردو بدل کے 295روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔اوپن مارکیٹوں میں کئی مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخ سے20 سے 25روپے اضافی قیمت پر فروخت کیا۔