محسن نقوی کی ریلوے ہیڈ کوارٹرز آمد، اسلام آباد-راولپنڈی ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ

محسن نقوی کی ریلوے ہیڈ کوارٹرز آمد، اسلام آباد-راولپنڈی ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر ریلوے حنیف عباسی کی سربراہی میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان ریلویز کی سکیورٹی اور ریلوے لائنز و ٹرینوں کی حفاظت کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔بلوچستان میں ریلوے لائنز کی سکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور ریلویز کی اراضی پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ اس آپریشن میں نیشنل کانسٹیبلری اور ریلویز پولیس مل کر حصہ لیں گی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی انسداد تجاوزات آپریشن میں ریلویز پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ اجلاس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ریلویز ٹریکس اور ٹرینوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا اور مسافروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔وزیر داخلہ نے ریلوے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے حنیف عباسی کے اقدامات کو سراہا۔ حنیف عباسی نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے فیڈرل ریزرو پولیس کی معاونت پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ، آئی جی ریلویز پولیس رائے طاہر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔