سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصے کے خلاف بھائی کی درخواست خارج کر دی ہے

سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصے کے خلاف بھائی کی درخواست خارج کر دی ہے

سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ، جس کی سربراہی جسٹس حسن اظہر رضوی کر رہے تھے، نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران جسٹس نعیم افغان نے ریمارکس دیے کہ قرآن پاک میں بہن کا حصہ واضح طور پر لکھا گیا ہے، اور بھائی بہنوں سے خدمت تو کروا سکتا ہے لیکن جائیداد میں انکار نہیں کر سکتا۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے بھی کہا کہ قرآن کے حکم سے کیسے انکاری ہو سکتے ہیں۔سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے بہن کے وراثتی حصہ کے خلاف بھائی کی درخواست کو خارج کر دیا۔یہ فیصلہ قرآن کے احکام اور اسلامی شریعت کے مطابق خواتین کے حقوق کی حفاظت کے حوالے سے اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔