ملزموں کیزیر استعمال گاڑی اور آلہ قتل برآمد ،تفتیش شروع
پاکپتن (خصوصی رپورٹ) مین چوک میں سرِعام گولیاں برسانے والا ملزم اور اس کے ساتھی کو سی سی ڈی پاکپتن نے گرفتار کر لیا، ذرائع کیمطابق پراناپھاٹک لاری اڈا کے قریب کل 60 سالہ شخص پانچ گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا، ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی ملک طارق جاوید کی سربراہی میں انچارج سٹی سرکل سی سی ڈی رانامحمد وقار،اے ایس آئی اسلم شاہین نے کارروائی کرتے ہوئے12گھنٹوں میں قتل کے ملزموں کو گرفتار کرلیا ہوائی فائرنگ کرتا ملزم اور اس کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئیتھے، رات گئے سی سی ڈی نیجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور ملزموں کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرکیتفتیش شروع کردی گئی۔