پتوکی کے نواحی علاقے کوٹ سردار کاہن سنگھ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی اور بلیک میلنگ کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق مرکزی ملزم نے متاثرہ لڑکی کو ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔ درخواست گزار نے بتایا کہ جب اس نے مزید تعلقات سے انکار کیا تو ملزم اور اس کے ساتھیوں نے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، جس سے لڑکی اور اس کے خاندان کو شدید ذہنی اور سماجی دباؤ کا سامنا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے جبکہ مقدمے میں نامزد ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے متاثرہ کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔زرائع کے مطابق متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ کیس کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ ایسے جرائم کے تدارک میں مدد مل سکے۔