پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ کیمپ 16 سے 23 اپریل تک غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا، جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور مہارت پر توجہ دی جائے گی۔
اسکواڈ میں عالیہ ریاض، امبر کائنات، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، ایمان نصیر، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، کومل خان، ماہم انیس، مومنہ ریاست، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن اور ام ہانی شامل ہیں۔ دوسری جانب، پاکستان اور زمبابوے ویمنز ٹیموں کے درمیان چھ میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز 4 سے 15 مئی تک کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ سیریز میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 4 سے 9 مئی تک، اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 12 سے 15 مئی کو ہوں گے، جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہیں۔