بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی، ٹارگٹ فائر، نوجوان شدید زخمی

 سیری  (آئی این پی ) بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی، لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے گائوں سوہانہ میں ٹارگٹ فائر کرکے  نوجوان شدید زخمی کردیا  جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ریفر کردیا گیا ۔  موصولہ اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے گائوں سوہانہ میں انڈین آرمی نے گزشتہ شام اشتعال انگیزی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو ٹارگٹ فائر کر کے نشانہ بنایا جس سے عاصم شاہپال ولد محمد شاہپال، عمر 24 سال ساکن سوہانہ ٹانگ پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا جس سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ریفر کر دیا گیا۔