میڈرڈ(آئی این پی ) پرتگال میں جنگلاتی آگ سے لڑتے ہوئے ایک اور فائر فائٹر جان کی بازی ہار گیا، جس کے بعد پرتگال اور اسپین میں رواں موسم گرما کے دوران آگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ تک پہنچ گئی ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق پرتگالی صدر کے دفتر نے تصدیق کی کہ شمال مشرقی علاقے سبوگل میں آگ بجھاتے ہوئے ایک 45 سالہ فائر فائٹر جان کی بازی ہار گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ایک نجی کمپنی کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ادھر اسپین میں حکام کا کہنا ہے کہ موسمی حالات بہتر ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔۔یورپی یونین کے یورپی فاریسٹ فائر انفارمیشن سسٹم کے مطابق، اس سال اسپین میں اب تک ریکارڈ 403,000 ہیکٹر اور پرتگال میں 278,000 ہیکٹر رقبہ جل چکا ہے