مخصوص نشستوں پرگورنر کا حلف لینا غیرآئینی تھا:سپیکرخیبرپختونخوا

    پشاور(یواین پی)اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے  25 مخصوص نشستوں پر گورنر کا لیا گیا حلف غیرآئینی تھا، کل آئین وقانون کے تحت دوبارہ حلف لیاجائیگا۔سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی سے حلف لیناسپیکرکی ذمہ داری ہے،میں نے کبھی نہیں کہاحلف نہیں لوں گا۔انہوں نے کہا کہ کورم پورا نہ ہونے پرگزشتہ اجلاس ملتوی ہواتھا، گورنرکے غیرقانونی حلف لینے پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا تھا۔