پی ٹی آئی کی طرف پورا پاکستان دیکھ رہا ہے: سلمان اکرم راجہ

پی ٹی آئی کی طرف پورا پاکستان دیکھ رہا ہے: سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے یومِ تاسیس پر اسلام آباد میں تقریب ہوئی جس میں پارٹی رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کے پیغام کو اہمیت دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پورا پاکستان اس وقت پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ عدلیہ کی آزادی اور پاکستان میں مساوات کے نظام کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے لیے مذاکرات چاہتے ہیں اور وہ کسی بھی قسم کی ڈیل کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو 3 کروڑ ووٹ حاصل کیے اور کے پی کے میں دو تہائی اکثریت حاصل کی۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک ایسا نظریہ ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا اور بانیٔ پی ٹی آئی جیل میں ہونے کے باوجود جیتے ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو عدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا اور بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

زرتاج گل نے پی ٹی آئی کے یومِ تاسیس پر اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو آج متحد ہونے کی ضرورت ہے، کیونکہ بانیٔ پی ٹی آئی پاکستانی عوام کے لیے جیل میں ہیں اور ان کا پیغام زندہ ہے۔