بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: مولانا فضل الرحمٰن

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بھارت کے حالیہ جارحانہ طرزِ عمل پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر اس کا منہ توڑ جواب دے گی۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی ناکام سیکیورٹی پالیسیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی رویہ نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ خطے کے امن کے لیے بھی خطرہ بن چکا ہے۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ اجلاس کے فیصلوں کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا کہ ان فیصلوں سے پوری قوم کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے لیے ہم سب ایک صف میں کھڑے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے واضح کیا کہ پاکستان کی افواج اور عوام ہر محاذ پر وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں، اور کسی بھی قسم کی جارحیت یا الزام تراشی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔