ساہیوال ہسپتال آتشزدگی ، توہین عدالت کی درخواست پر سماعت

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں  ساہیوال ہسپتال میں آتشزدگی واقعہ کی جوڈیشل انکوائری نہ  کر انے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت  ہوئی،عدالت نے فریقین کو جواب جمع کر انے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 22 مئی تک ملتوی کر دی۔ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان نے  ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے کیخلاف حکم امتناعی میں توسیع کر رکھی ہے،سماعت 22 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔