اساتذہ کا پہلا سپورٹس گالا ہی تنازعات کا شکار

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی مبینہ  عدم دلچسپی سے سپورٹس گالا میں بد نظمی بھی ہوئی
لاہور( کرائم رپورٹر) اساتذہ کا پہلا سپورٹس گالا ہی تنازعات کا شکار ہوگیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی مبینہ  عدم دلچسپی  سے سپورٹس گالا میں بد نظمی بھی ہوئی۔تحصیل لیول پر سپورٹس گالا 3 دن کے بجائے 4 روز میں مکمل کر ایا گیا۔کرکٹ ٹورنامنٹ میں تحصیل کینٹ سے ایلیمنٹری ونگ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی،سیکنڈری ونگ کے کنوینر ذیشان نے کرکٹ ٹورنامنٹ ہی منسوخ کردیا۔  24 اپریل کو سپورٹس گالا کا کوئی بھی ایونٹ شیڈول نہیں تھا، اس کے باوجود متنازعہ میچ  گزشتہ روز دوبارہ کر ایا  گیا۔