لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس ڈے سپورٹس گالا میں گولڈ میڈل جیتنے والی والی بال پولیس ٹیم کے منیجر، کوچز، ٹرینر اور کھلاڑیوں نے سنٹرل آفس میں آئی جی پنجاب عبدالکریم سے ملاقات کی۔ آئی جی نے فاتح ٹیم کے منیجر، کوچز، ٹرینر سمیت 12 کھلاڑیوں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے محکمہ پولیس کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑی پولیس کے سفیرہیں، مزید باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرکے پاکستان پولیس کی سپورٹس ٹیموں کا حصہ بنایا جائے۔والی بال ٹیم منیجر سب انسپکٹر زمان، کوچ کانسٹیبل رفیق، اسسٹنٹ کوچ اے ایس آئی لیاقت ،ٹرینر کانسٹیبل دلبر اور کھلاڑیوں وقاص، ساجد اقبال، عامر حسن، شاہد رسول، امجد ، عاقب سعید، احمد سلیم اور مغیث کو اسناد وانعامات دیئے گئے۔اس موقع پر ڈی جی پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد، چیف سپورٹس آفیسر و آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل و دیگر پولیس افسربھی موجود تھے۔