سموگ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،15 مقدمات درج کر کے 4 لاکھ جرمانہ کیا گیا: مریم اورنگزیب
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے سموگ کے پیش نظرسپورٹس گالا ملتوی کر دیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب حکومت مریم اورنگزیب نے بتایا سموگ صورتحال کے پیش نظر سپورٹس گالا ملتوی کر دیا ہے جو اب سموگ کے خاتمے کے بعد منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں شہریوں میں ماسک فراہمی کی مہم شروع کر دی ہے،مساجد سے سموگ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے،غیر ضروری گھروں سے نہ نکلنے کے اعلانات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 9سے زائد مقامات پر آگ جلانے والوں کیخلاف کارروائی کی گئی،15ایف آئی آرز درج کر کے 4لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔