بھارتی بورڈ نے مستقبل میں آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاکستان کیخلاف نہ کھیلنے کی دھمکی دیدی
ُْْْْممبئی(آئی این پی) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں سیاست لے آیا اور پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے حکومتی دبائو پر پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ اور موجودہ سفارتی تعلقات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ میچز منعقد نہیں کیے جائیں گے۔، انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاک بھارت میچز پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔