ٹورنامنٹ کسی غیر جانب دار مقام پر منتقل یا پاکستان کے تمام میچز غیر جانب دار مقام پر کرائے جائیں
لاہور:( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے بھارت میں شیڈول مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایشین ہاکی فیڈریشن سے ٹورنامنٹ کو غیر جانب دار مقام پر منتقل کرنے کی باضابطہ درخواست کردی۔پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ پاک بھارت دوطرفہ حساس صورتحال اور سکیورٹی حالات کے پیش نظر پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو مکمل ٹورنامنٹ کسی غیر جانب دار مقام پر منتقل کیا جائے یا پاکستان کے تمام میچز کسی غیر جانب دار مقام پر کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے محفوظ، باوقار اور سازگار ماحول یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔