توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے نئے رولز 2026 نافذ کر دیے۔وفاقی حکومت نے توشہ خانہ سے متعلق قواعد مزید سخت کرتے ہوئے توشہ خانہ منیجمنٹ اینڈ ریگولیشن رولز 2026 نافذ کر دیے ہیں، کابینہ ڈویڑن نے نئے قواعد کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نئے قواعد کے تحت وزیراعظم اور صدر مملکت کے علاوہ دیگر سرکاری عہدیداران کو تحائف وصول کرنے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی، جبکہ توشہ خانہ میں موجود اور آئندہ موصول ہونے والے تحائف کی کھلی عوامی نیلامی کی جائے گی، نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم پسماندہ علاقوں میں بچیوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔