جنگ میں سعودیہ کی حمایت کی تو امریکہ بھی ہمارے نشانے پر ہوگا: حوثی

یمن(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے حوثی جنگجوؤں نے خبردار کیا ہے  اگر امریکہ نے سعودی عرب کی حمایت میں یمن کی جنگ میں فوجی مداخلت کی تو خطے میں امریکی مفادات اور تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔یہ بات حوثی فوجی عہدیدار عابد محمد الثور نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ اگر امریکہ اپنے بحری بیڑے کے ذریعے فوجی مداخلت کرتا ہے یا آبنائے باب المندب پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ ’’سرخ لکیر‘‘ ہوگی اور حوثی امریکا کے خلاف لڑیں گے۔ حوثی خطے میں موجود تمام امریکی مفادات کو اہداف تصور کریں گے۔