اساتذہ تبادلوں کی پالیسی میں نرمی

 3 سال شرط ختم ،گھر کے قریب تبادلہ چاہنے والے اساتذہ کیلئے نئی سہولت متعارف کروادی گئی
 لاہور ( خصوصی رپورٹ) محکمہ تعلیم نے گھر کے قریب تبادلہ کروانے والے اساتذہ کیلئے پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت حق دار اساتذہ پر تبادلوں کیلئے 3 سال کی پابندی لاگو نہیں ہوگی۔اس سے قبل تبادلہ لینے کیلئے ایک سٹیشن پر کم از کم 3 سال گزارنا لازمی تھا۔ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ سیس پر حق دار اساتذہ کیلئے الگ سے آپشن فراہم کیا جائے گا۔اوپن میرٹ کے تحت تبادلوں کیلئے کرائم رپورٹر درخواستیں موصول کی جارہی ہیں، جبکہ اساتذہ 28 ستمبر تک اپلائی کرسکیں گے۔ درخواستوں کی تصدیق کا عمل 4 اکتوبر تک مکمل ہوگا اور اساتذہ کو تبادلوں کے آرڈرز 15 اکتوبر کو جاری کر دیے جائیں گے۔