مالاکنڈ: درگئی میں دو گروہوں کے درمیان تصادم، 3 جاں بحق، 2 زخمی

مالاکنڈ: درگئی میں دو گروہوں کے درمیان تصادم، 3 جاں بحق، 2 زخمی

ضلع مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں دو مخالف گروہوں کے درمیان لڑائی جان لیوا ثابت ہوئی۔

 لیویز حکام کے مطابق تصادم کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 دیگر افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جس پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ واقعے کی وجوہات جاننے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔