صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک سال کے دوران 1500 رنز مکمل کرنے والے چوتھے پاکستانی بلے باز بن گئے۔
انہوں نے یہ سنگِ میل صرف 35 اننگز میں عبور کیا۔ان سے قبل بابر اعظم، محمد رضوان اور شان مسعود بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ بابر اعظم نے 2019، 2021 اور 2024 میں یہ کارنامہ انجام دیا، جبکہ محمد رضوان نے 2021 اور 2022 میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے 2022 میں یہ ہدف عبور کیا تھا۔