ابوظہبی: ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے آج شام ابوظہبی کے شیخ زائد کرکٹ سٹیڈیم میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔
ٹاس جیتنے والے پاکستانی کپتان سلمان آغا نے پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی، اور پاکستانی باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 اوورز میں سری لنکا کو صرف 133 رنز تک محدود کر دیا۔ سری لنکا کی ٹیم اپنی تمام 20 اوورز میں 8 وکٹیں گنوا بیٹھی۔پاکستان نے 134 رنز کے ہدف کو محض 18 اوورز میں حاصل کر لیا، اور اس دوران 5 وکٹیں گنائیں۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر ہو گیا ہے، اور ٹیم روایتی حریف کے ساتھ فائنل میں میچ کھیلنے کے لیے تیار ہے۔