چینی ٹیک ہب شینژن کا 4 لاکھ افراد کو نکالنے کا حکم ، آندھی، بارش،سیلاب کی وارننگ
رہائشیوں سے دروازے،کھڑکیاں محفوظ ، ایمرجنسی کٹس تیار،غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
بیجنگ (آ ئی ین پی )جنوبی چین کو سپر ٹائیفون راگاسا کے سنگین اثرات کے پیش نظر متعدد شہروں میں حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے کم از کم 10 شہروں میں اسکولز، کاروباری مراکز اور کچھ پروازیں معطل کر دی گئیں ہیں۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطاقب ٹائیفون کی گردشی ہوائیں تقریبا 230 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، اور راگاسا کو سال 2025 کا سب سے طاقتور طوفان قرار دیا جا رہا ہے۔متوقع طور پر یہ طوفان گوانگڈونگ صوبے کے شینژن اور ژوون کائونٹی کے درمیان ساحلی علاقے میں آج بدھ کو لینڈ فال کرے گا۔چینی ٹیک ہب شینژن نے 4 لاکھ افراد کو نکالنے کا حکم دیا ہے جبکہ شہر کے ہنگامی انتظامی حکام نے شدید آندھی، بارش، لہروں اور سیلاب کی وارننگ دی ہے۔ممکنہ طوفان کے خطرے نے کئی چینائی ریاستی و مقامی حکومتوں کو اسکول اور کاروبار بند کرنے اور آمد و رفت کی پابندیاں عائد کرنے پر مجبور کیا ہے۔