خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ کیلئے مشاورت مکمل ، اعلان 2 روز میں متوقع

پشاور (آئی این پی ) خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ کیلئے مشاورت مکمل کرلی گئی جس کا اعلان 2 روز میں متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں 8 سے 10 اہم محکموں کے وزرا کا اعلان ہوگا جب کہ باقی وزرا کے نام بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد فائنل کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نئی صوبائی کابینہ میں نئے اور پرانے دونوں چہرے شامل ہوں گے ، اہم محکمہ کے وزرا کا جلد اعلان ان محکموں کے امور کو متاثر ہونے سے بچانے کے لئے کیا جائے گا۔